• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:02am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:12am

تمام پاکستانی ایئر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت

شائع January 19, 2024
فائل فوٹو: پی آئی اے
فائل فوٹو: پی آئی اے

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدہ صورتحال کے تناظر میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ( پی آئی اے) سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کو ایرانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یورپ، وسط ایشیا سے آنے والی ایئرلائنز کو پاکستان میں داخلے کے لئے مسقط روٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سے آنے والی پروازوں کو بھی ایرانی فضائی حدود سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025