• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شائع January 18, 2024
الیکشن ٹربیونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔— فائل فوٹو:
الیکشن ٹربیونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔— فائل فوٹو:

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ذوالفقار مرزا اور اہلیہ فہیمیدہ مرزا کےکاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف سماعت ہوئی،

دوران سماعت اعتراض کنندہ کے وکیل، نجی بینک اور درخواست گزار کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بعدا ازاں عدالت نے سماعت کرتے ہوئے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں منظور کرلیں۔

اس سے قبل 15 جنوری کو عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے تھے۔

13 جنوری کو ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر ذوالفقار مرزا نے الیکشن ٹربیونل کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں آئینی درخواستیں دائر کردیں تھی۔

اس سے قبل 8 جنوری کو الیکشن ٹربیونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ان کے شوہر کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

اس موقع پر فہمیدہ مرزا کے وکیل نے دلائل دیے تھے کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

واضح رہے کہ این اے 233 بدین سے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا نے ریٹرننگ افسرکی جانب کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے پر الیکشن ٹربیونل سے رجوع کیا تھا۔

ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مزرا کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراضات دائر کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024