• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 5:05pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 4:40pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 4:46pm

پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے لیکن دفاع کا حق رکھتے ہیں، شہباز شریف

شائع January 18, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے جوابی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے، پاکستان نے امن و سلامتی کے لیے موزوں سفارتی اور فوجی اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسی ممالک کے ساتھ امن چاہتے ہیں لیکن اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں،

شہباز شریف نے کہا کہ آپریشن مرگ بر سرمچار پر قوم ہماری بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 15 اپریل 2025
کارٹون : 14 اپریل 2025