• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا، شیری رحمٰن

شائع January 18, 2024
—فائل فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب
—فائل فوٹو: یوٹیوب اسکرین گریب

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے پاکستان کی جانب سے ایران میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق شیری رحمٰن نے کہا کہ ایران کی جانب سے پاکستانی خودمختاری پر حملہ غیر متوقع تھا، ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا، پاک-ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا، بہتر ہوگا کہ پاکستان اور ایران اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024