• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

شہباز شریف کا ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار

شائع January 17, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے لکھا میزائل حملہ دوستی اور ہمسائیگ کے اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ میزائل حملے سے دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کو نقصان ہوگا۔

اپنے پیغام انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان مخلصانہ بات چیت اور باہمی تعاون کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سینیٹر شیری رحمٰن نے ایرانی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا پاکستان پر حملہ تشویش کا باعث ہے، یہ بڑا حساس معاملہ ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ وقت نہیں کہ مسلم ممالک آپس میں کشیدگی بڑھائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے پاکستان بھی متاثر ہورہا ہے، مسلم ممالک کو حملوں کے بجائے غزہ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں حملے کے نتیجے میں 2 معصوم بچے جاں بحق اور 3 بچیاں زخمی ہو گئی تھیں۔

پاکستان نے اپنی فضائی حدود کی بلااشتعال خلاف ورزی اور پاکستانی حدود میں حملے کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ خودمختاری کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے اور اس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایرانی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب بھی کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024