• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے میں خونریز کارروائیاں جاری، مزید 5 فلسطینی شہید

شائع January 15, 2024
نابلس اور قلقلیا میں کئی گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا—فوٹو: رائٹرز
نابلس اور قلقلیا میں کئی گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا—فوٹو: رائٹرز

غزہ کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے میں بھی صہیونی فوج کی خونریز کارروائیاں جاری ہیں، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق نابلس اور قلقلیا میں کئی گھروں کو بلڈوزر سے مسمار کردیا گیا جبکہ صہیونی فوج کئی نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر اپنے ساتھ لی گئی۔

غزہ میں گزشتہ 48 گھنٹوں سے انٹرنیٹ اور ٹیلیفون سروس معطل ہے، ٹیلی کمیونکیشن کمپنی کے حکام نے بتایا کہ انٹرنیٹ کے بحالی کے لیے کام کرنے والے ان کے 2 ملازمین کو بھی گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا ہے۔

صہیونی فوج 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک تقریبا 24 ہزار فلسطینیوں کو شہید جبکہ ساڑھے 60 ہزار افراد کو زخمی کر چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024