• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

غزہ جنگ کے 100 روز مکمل، اسرائیل کےحملے نہ رک سکے، دنیا بھر میں احتجاج

شائع January 14, 2024
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

غزہ جنگ کے 100 روز مکمل ہونے کے بعد بھی اسرائیل کےحملے نہ رک سکے، رات گئے اسرائیل نے غزہ کے رہائشی علاقوں پربمباری شروع کردی، 24گھنٹوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں صرف 6 ایمبولینسز قابل استعمال رہ گئی ہیں، رات گئے رفح میں گھر پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 2 سالہ بچی سمیت 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔

اس دوران غزہ پر اسرائیل کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد فلسطینی مارے گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بلڈوزر مقبوضہ مغربی کنارے کے جنین میں داخل ہورہے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 23 ہزار 843 افراد شہید اور 60 ہزار 317 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں سے اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

دنیا بھر میں احتجاج، غزہ میں ’نسل کشی‘ بند کرنے کا مطالبہ

غزہ میں ’نسل کشی‘ کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا، امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے سڑکوں پر نکل آئے صدر بائیڈن سے جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

لندن میں بھی سڑکیں فلسطین کے حامیوں سے بھر گئیں، فرانس کے شہر لیون میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی گئی، جنوبی کوریا کے شہر سیول میں بھی مظاہرین احتجاج کے دوران اسرائیل کے خلاف نعرے بلند کرتے رہے۔

اس کےعلاوہ ملائیشیا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور انڈونیشیا کے ساتھ ساتھ تھائی لینڈ، جاپان، اٹلی، یونان اور پاکستان میں بھی لوگ جمع ہوئے۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق مظاہروں میں فلسطین میں خونریزی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024