• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

عدنان صدیقی کے منفی کردار پر مبنی فلم ’جامن کا درخت‘

شائع January 13, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’میرے پاس تم ہو‘ جیسے ڈرامے میں منفی کردار کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے عدنان صدیقی اب ایک بار پھر خواتین کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے کردار کے طور پر دکھائی دیں گے۔

عدنان صدیقی کی آنے والی فلم ’جامن کا درخت‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا، جس میں انہیں شوبز اور فیشن انڈسٹری کا حصہ بننے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑٓ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم ہدایت کار نے ٹریلر کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ میں بتایا کہ اس کی کہانی مرد اور خواتین کے درمیان تعلقات اور رضامندی کے گرد گھومتی ہے۔

مختصر ٹریلر میں عدنان صدیقی کے کردار کریم کو ایک طرف میڈیا انڈسٹری کے نامور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف اسے خواتین کا استحصال کرتے دکھایا گیا ہے۔

’جامن کا درخت‘ کا کہانی بی گل نے لکھی ہے اور فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ اسے ہدایت کار رافع راشدی کی پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں۔

ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین نے عدنان صدیقی کے کردار کو ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے کے کردار کا تسلسل قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024