• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یمنیٰ زیدی کا اپنے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر رد عمل

شائع January 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

جلد ہی بڑے پردے پر جلوے بکھیرنے والی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی رقص کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ انہیں لگتا ہے وہ بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں۔

گزشتہ ماہ دسمبر 2023 کے آخر میں وائرل ہونے والی ویڈیو کو ابتدائی طور پر یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کو اپنی آنے والی فلم نایاب کے ہی گانے شیندی پر ڈانس کرتے دیکھا گیا، ڈانس ویڈیو میں یمنیٰ کو سرخ عروسی لباس میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جہاں صارفین نے یمنیٰ زیدی کی ڈانس کو سراہا، وہیں بعض افراد نے ان پر تنقید کرتے ہوئے ان کے رقص کو بیکار قرار دیا۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ یمنیٰ زیدی جیسی اداکارہ کو ڈانس کرنا زیب نہیں دیتا جب کہ بعض نے لکھا کہ اداکارہ کو ڈانس ہی نہیں کرنے آتا۔

بعدازاں اداکارہ نے اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا، انہوں نے ڈان نیوز کے پروگرام چائے ٹوسٹ اور ہوسٹ میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں بہت اچھا ڈانس کرسکتی ہوں، اور مجھے رقص کرنا بہت پسند ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024