• KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm
  • KHI: Maghrib 7:26pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:50pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:05pm

نمونیا کی علامات اور احتیاط سے متعلق پنجاب حکومت کا اہم پیغام

شائع January 11, 2024
انہوں نے بچوں کو گرم کپڑے اور سردی میں باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی دی۔— فائل فوٹو : شٹر اسٹاک
انہوں نے بچوں کو گرم کپڑے اور سردی میں باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی دی۔— فائل فوٹو : شٹر اسٹاک

شدید سردی کے باعث بچوں میں تیزی سے نمونیا پھیلنے کی وجہ سے نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے بچوں کو لازمی نمونیا کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انہوں نے بتایا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں نمونیا کی تشخیص اور علاج کی سہولیات مفت دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ سانس لینے میں دشواری، کھانسی ،نزلہ اور بخار نمونیا کی علامات ہیں، بچوں کو نمونیا سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

انہوں نے بچوں کو گرم کپڑے اور سردی میں باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شدید سردی کے باعث بچوں میں نمونیا پھیلنے کی وجہ سے پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پلے گروپ، نرسری اور پریپ کلاسز کی چھٹیوں میں 19 جنوری تک توسیع کردی گئی تھی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پلے گروپ، نرسری اور پریپ کلاسز کی چھٹیوں میں 19 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

اسکولوں میں بڑی کلاسز کے طلبہ کے لیے ماسک پہننا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

نمونیا کیا ہے؟

نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

نمونیا کی وجوہات

نمونیا اگر کسی صحت مند انسان کو ہو تو وہ اس کا مقابلہ با آسانی کرسکتا ہے مگر بچوں کے لیے اس سے نمٹنا بعض اوقات انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

بچوں کو نمونیا ہونے کی وجوہات میں انہیں دودھ پلانے کی کمی، آلودگی، غذائیت کی کمی، ٹھنڈ میں زیادہ دیر تک رہنا اور کمزور مدافعتی نظام شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2024
کارٹون : 2 جولائی 2024