• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

’کئی بھارتی کرکٹرز شراب نوشی کرتے ہیں‘، سابق کرکٹر کا کھلاڑیوں پر الزام

شائع January 10, 2024
سابق بھارت کرکٹر پراوین کمار۔ فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
سابق بھارت کرکٹر پراوین کمار۔ فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

بھارت کے سابق کرکٹر پراوین کمار نے کہا ہے کہ میں وہ واحد شخص نہیں جس نے شراب نوشی کی بلکہ کئی دیگر کھلاڑی بھی شراب پیتے ہیں ۔

بھارتی نیوز چینل انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران پراوین کمار نے شراب پینے کا اعتراف کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس مسئلے کو بار بار ضرورت سے زیادہ اچھالا جاتا ہے۔

کسی کا نام لیے بغیر انہوں نے الزام لگایا کہ ایک مخصوص شخص نے شراب نوشی کی وجہ سے ان کو بدنام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے بھارتی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تو چند سینئر کھلاڑیوں نے مجھے شراب نوشی ترک کرنے اور کچھ دوسری چیزوں سے پرہیز کرنے کو کہا، تاہم، سب نے شراب نوشی کی لیکن پھر بھی صرف میرا نام بدنام کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے سینئر کھلاڑیوں نے ہمارے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا لیکن وہاں کوئی ایسا موجود تھا جس نے میرے نام کو خراب کیا، میں اس فرد کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں کہ میری ساکھ کس نے خراب کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024