• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

یشما گل کو سردیوں میں مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا

شائع January 9, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ یشما گل کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں مختصر لباس پہننے پر تنقید کا سامنا ہے۔

یشما گل نے انسٹاگرام پر سردیوں میں مختصر اور بولڈ لباس پہن کر آگ پر ہاتھ سیکنے کی ویڈیو شیئر کی جو وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کی ویڈیو کو دوسرے سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کے انسٹاگرام پر جاکر ان کی ویڈیو پر بھی سخت زبان استعمال کرتے ہوئے اداکارہ پر خوب تنقید کی۔

بعض افراد نے انہیں مسلمان ہونے کے طعنے دیے تو کچھ افراد نے لکھا کہ اداکارہ کو آج کل ڈراموں میں کوئی کام نہیں مل رہا، اس لیے ایسی ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ اگر وہ مکمل لباس پہنتیں تو انہیں اتنی سردی نہ لگتی، وہیں بعض افراد نے ان کے لباس کو نامناسب بھی قرار دیا۔

ویڈیو میں یشما گل کو بولڈ لباس میں رات کے وقت میں آگ پر سردی کی وجہ سے ہاتھ سیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی ویڈیو کو متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024