• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

9 مئی کیس: اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر کی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

شائع January 9, 2024
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔—فوٹو: رائٹرز
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔—فوٹو: رائٹرز

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں اسد عمر اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 10 فروری تک توسیع کردی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں اسد عمر، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ اور عظمی خان اور زین قریشی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات کی سماعت ہوئی۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور زین قریشی عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر پیش نہ ہوئے اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں دس فروری تک توسیع کردی۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ سمیت دیگر پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024