• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غزہ: الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں اسرائیلی فورسز کی بمباری، مزید 249 فلسطینی شہید

شائع January 9, 2024
شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، رات گئے شمالی اور وسطی غزہ کے مختلف مقامات پر راکٹ داغے گئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے الاقصیٰ ہسپتال کے اطراف میں ایک بار پھر بمباری کردی، تازہ حملوں میں مزید کئی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔

24 گھنٹوں میں 249 افراد اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔

مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی خون ریز کارروائیاں جاری ہیں، تلکریم میں 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔

نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بےحرمتی بھی کی گئی، اسرائیلی دہشت گردی کے بعد تلکریم میں بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل مخالف نعرے بلند کیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024