• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

پشاور: جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

شائع January 8, 2024
— فائل فوٹو/رائٹرز
— فائل فوٹو/رائٹرز

پشاور جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص وکیل کے روپ میں آیا تھا، فائرنگ سے 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پشاور بار کونسل (پی بی اے) کے صدر اشفاق خلیل نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی عدالت میں فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کا واقعہ پولیس اہلکاروں کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام سیکیورٹی فراہم کرنا ہے، جو یہ لوگ نہیں کر رہے ہیں، پولیس اہلکارضمانت کے لیے آنے والے سیاسی لوگوں کے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

اشفاق خلیل نے بتایا کہ جب اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام نہیں ہوگا تو ایسے واقعات پیش آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024