• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

لاہور: مریم نواز کے کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

شائع January 7, 2024
مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کے ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی—فائل فوٹو: ڈان نیوز
مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کے ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی—فائل فوٹو: ڈان نیوز

لاہور کے حلقہ این اے 119 سے رہنما مسلم لیگ (ن) مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف پی ٹی آئی کے ندیم شیروانی نے اپیل دائر کی تھی جو حلقہ این اے 119 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

ایپلیٹ ٹریبیونل نے ندیم شیروانی کی اپیل پر آج سماعت کی، وکلا نے مزید دستاویزات جمع کرانے کی استدعا کر دی، بعدازاں ایپلیٹ ٹریبیونل نے اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر (آر او) نے اس حلقے سے الیکشن لڑنے کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظوری کیے تھے، بعدازاں ندیم شیروانی نے آر او کے اِس فیصلے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025