• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حماس کے اہم کمانڈر فضائی حملے میں مارے گئے، اسرائیل کا دعویٰ

شائع January 7, 2024
فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں حماس کے 2 اہم کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی کو فضائی حملے میں شہید کردیا ہے، دونوں کمانڈر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھے۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ڈیفنس فورس نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اسٹرکچر کو تباہ کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر حماس کے 8 ہزار جنگجو مارنے دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ بمباری میں حماس کے اہم کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی فضائی حملے میں مارے گئے ہیں، دونوں کمانڈر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھے۔

دوسری جانب حماس کی جانب سے جوابی کارروائی کے دوران غزہ میں ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا، غزہ میں لیفٹیننٹ کرنل روئی یوچائی یوسف ہلاک ہوگیا، اب تک مارے گئے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 510 ہوگئی۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے نصیرت، ال بوریہ اور المغازی پناہ گزین کیمپ کا گھیراؤ شروع کردیا ہے، قابض فورسز کے اس اقدام سے الاقصیٰ شہدا ہسپتال کو خطرات لاحق ہوگئے۔’

3 ماہ میں بےگناہ فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد 22 ہزار 722 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 58 ہزار 167 زخمی ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ ہماری پوری توجہ غزہ تنازع کو پھیلنے سے روکنے پر ہے، غزہ میں شہریوں کا تحفظ بڑھانے کے اقدامات دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنازع میں کمی کے لیےترکیہ فریقین سے تعلقات استعمال کرنے پر تیار ہے، اسرائیلیوں کو شمالی سرحد کی طرف سے تحفظ ملنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطےکےممالک تنازع کوپھیلنےسے روکنےکےلیےتعلقات استعمال کریں، اسرائیل کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا لیکن اپنا دفاع کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024