سابق رہنما پی ٹی آئی نجیب ہارون ایم کیو ایم پاکستان میں شامل
پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینئر نائب صدر نجیب ہارون نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ان کے ایم کیو ایم میں شمویت کی تصدیق کی، ان کا کہنا تھا کہ نجیب بھائی ایک کامیاب بزنس مین ہیں جو ایک ایماندار سیاسی کارکن تصور کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے اثاثہ ہوں گے۔
یاد رہے کہ نجیب ہارون نے گزشتہ برس تحریک انصاف سے اپنی راہیں جدا کرلی تھی۔