• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

فلم پریمیئر میں فریال محمود کے بولڈ لباس پر تنقید

شائع January 5, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ فریال محمود کو اپنی فلم ’وکھری‘ کے پریمیئر میں بولڈ لباس پہن کر شرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

’وکھری‘ کا پریمیئر چار جنوری کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوا، جہاں فلم کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے ساتھ فریال محمود نے بھی شرکت کی۔

پریمیئر میں شوبز اور میڈیا سمیت فیشن اور دیگر شعبہ جات سے وابستہ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

فریال محمود نے پریمیئر میں سرخ رنگ کی چولی اور سیاہ رنگ کی پینٹ پہن کر شرکت کی، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

فریال محمود کی جانب سے بولڈ لباس میں پریمیئر میں شرکت کرنے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں اور صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

اداکارہ نے پریمیئر میں شرکت کی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر بھی شیئر کیں اور مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی فلم دیکھنے کے لیے سینما کا رخ کریں۔

پریمیئر میں بولڈ لباس پہن کر شرکت کرنے کی فریال محمود کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں اور صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کے خلاف نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیا۔

زیادہ تر صارفین نے ان کے لباس کو عریانیت اور فحاشی سے جوڑتے ہوئے ان کے لیے نامناسب الفاظ کا استعمال کیا۔

بعض صارفین نے کمنٹس کیے کہ ایک فلم ملنے کے بعد اداکارہ کا یہ حال ہے تو باقی فلمیں اور ڈرامے ملنے پر وہ کیا کریں گی؟

صارفین نے فریال محمود کے لباس کو انتہائی بیہودہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے سب کچھ دکھا دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024