• KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • KHI: Maghrib 6:15pm Isha 7:30pm
  • LHR: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • ISB: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی میں بہتری کیلئے حکمت عملی تیار

شائع January 5, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

نگراں حکومت نے خراب کارکردگی والی سرکاری بجلی کی تقسیم کار پانچ کمپنیوں میں بہتری لانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت بہتر کارکردگی والے ڈسکوز افسران کو خراب کارکردگی والی کمپنیوں میں جب کہ خراب کارکردگی والے افسران کو بہتر کارکردگی والی کمپنیوں میں تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاورڈویژن نے ڈسکوز میں تعینات گریڈ 18 اور اس سے اوپر کےافسران کے لیے روٹیشن پالیسی کا مسودہ تیارکرلیا۔

مجوزہ مسودہ ڈسکوز بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھجوادیا گیا ہے جب کہ قبائلی اضلاع، کوئٹہ، پشاور، سکھر اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنیوں کو خراب کارکردگی والی کمپنیاں قرار دیاگیا ہے۔

منصوبے کے تحت ان کمپنیوں کے افسران کو بہترکارکردگی والی کمپنیوں میں لگانےکی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گریڈ اٹھارہ اور اس سے اوپر کے افسران کو ترقی دے کر دوسری ڈسکوز میں دو سال کے لیے تعینات کرنے کی تجویز ہے۔

تعیناتی سے انکار کرنے والے افسران کو اگلے گریڈ میں ترقی نہ دینے اور تعیناتی سے مسلسل دو دفعہ انکار پر سپرسیڈ کرنے کی تجویز ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024