دوسری شادی کیوں کی؟ بھائی نے سگی بہن کو قتل کردیا

شائع January 5, 2024
فائل فوٹو: کینوا
فائل فوٹو: کینوا

صوبے خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کے علاقہ ذیدہ میں بھائی نے دوسری شادی کرنے پر اپنی سگی بہن کو فائرنگ سےقتل کردیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق زیدہ بائی پاس پر بھائی نے اپنی سگی بہن پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں بہن موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے باچاخان میڈیکل کمپلکیس شاہ منصور منتقل کردیا گیا ہے، ملزم فائرنگ کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ زیدہ میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم اپنی بہن کی پہلے شوہر سے طلاق لینے اور دوسری شادی کرنے پر ناخوش تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024