• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

عامر خان کی بیٹی ارا خان رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں

شائع January 3, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں دو جنوری کو شروع ہوئی تھیں اور پہلے ہی خیال کیا جا رہا تھا کہ دونوں 3 اور 4 جنوری کی درمیانی شب شادی کرلیں گے۔

اخبار کے مطابق ارا خان اور نوپور شیکھرے کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصویر اور ویڈیو میڈیا کو جاری کردی گئی، جس میں دلہا اور دلہن کو اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کرتے دکھائی دیے۔

بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے مطابق دونوں کی شادی کی تقریبات میں متعدد بولی وڈ شخصیات سمیت کاروباری شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے دار بھی شریک ہوئے۔

شادی کی تقریبات کے لیے دلہا نوپور شیکھرے اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے اور ان کی جانب سے تقریبات میں ڈھول بجانے اور رقص کرنے کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔

علاوہ ازیں ارا خان اور ان کی والدہ رینا دتا کی جانب سے بھی تقریبات میں انتظامات کرنے اور رقص کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی ہونے کے بعد اب آئندہ ہفتے ان کی شادی کی ہندو اور مسلم روایات کے مطابق ہونے کا بھی امکان ہے اور خبریں ہیں کہ دونوں ادے پور میں تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے، اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرنے کے لیے آزاد ہوتے ہیں۔

ارا خان کے شوہر ان کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ ارا خان کے والد یعنی عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔

نوپور شیکھرے کی پیدائش 1985 میں ممبئی میں ہوئی اور انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔

ارا خان بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024