• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی، شہدا کی تعداد 22 ہزار تک جا پہنچی

شائع January 2, 2024
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ایک سو اسی فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے—فوٹو:ڈان نیوز
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو اسی فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے—فوٹو:ڈان نیوز

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ 88 روز سے جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار تک جا پہنچی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق تازہ ترین ایک حملے میں صیہونی فوج نے دیر البلاح میں گھر پر بمباری کر کے بچوں اور خواتین سمیت 15 فلسطینیوں کی جان لے لی۔

اس کے علاوہ رات گئے مغازی اور نصیرت کیمپ پر بھی کئی حملوں میں شہادتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک سو اسی فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کا نشانہ بنے۔

اسرائیلی فوج کی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار تک پہنچ گئی جب کہ 58 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ بھی غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، اسرائیلی قید میں موجود ایک اور فلسطینی قیدی تشدد کے باعث جان گنوا بیٹھا۔

ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد بھی سفاک اسرائیلی فوج کی جاحیت میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس نے غزہ میں پورے سال جنگ جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024