• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جنید خان کی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

شائع January 1, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

مقبول اداکار جنید خان کی بھارتی اداکارہ امیشا پٹیل کے ہمراہ تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے پاکستانی اداکار کو آڑے ہاتھوں لیا۔

جنید خان نے امیشا پٹیل کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر بھی شیئر کی تھیں، جن میں دونوں اداکاروں کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستانی اداکار اور بھارتی اداکارہ کی ڈانس کرنے کی ویڈیوز امریکی شہر نیویارک میں ہونے والی تقریب کی ہیں، جس میں دونوں اداکاروں نے بطور پر فارمنسز شرکت کی تھی۔

امیشا پٹیل نے بھی نیویارک میں ہونے والی تقریبات میں شرکت کے حوالے سے پوسٹس کی تھیں، تاہم انہوں نے جنید خان کے ہمراہ ڈانس کرنے کی ویڈیوز شیئر نہیں کی تھیں۔

جنید خان نے امیشا پٹیل کے ہمراہ اسٹیج پر ڈانس کرنے کی مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں بولی وڈ اداکارہ کو مختصر لباس میں بولڈ انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جنید خان نے امیشا پٹیل کے ہمراہ ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں، جس پر لوگوں نے کمنٹس کرتے ہوئے جہاں دونوں کی تعریفیں کیں، وہیں پاکستانی اداکار کو بھارتی اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرنے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

کچھ صارفین نے امیشا پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کے حوالے سے مثبت سوچتی ہیں، ان کے دیگر پاکستانی اداکاروں کے ساتھ بھی روابط اور تعلقات ہیں۔

بعض صارفین نے پاکستانی اداکار کی جانب سے بولی وڈ اداکار کے ساتھ ڈانس کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا جب کہ کچھ صارفین نے اس بات پر حیرانگی ظاہر کی کہ بھارتی اداکارائیں بھی پاکستانی اداکاروں کی مداح ہیں۔

جنید خان سے قبل امیشا پٹیل کی عمران عباس سمیت دیگر اداکاروں کے ہمراہ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024