• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستانی خاتون شوٹر نے سالانہ ایشین شوٹنگ رینکنگ میں ٹاپ 5 میں جگہ بنا لی

شائع January 1, 2024
فائل فوٹو: ایشن گیمز
فائل فوٹو: ایشن گیمز

ایشین شوٹنگ کنفی ڈریشن کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ایشین شوٹنگ رینکنگ کی فہرست میں پاکستانی خاتون شوٹر کشمالہ طلعت نے ٹاپ فائیو میں جگہ بنا لی، وہ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی بن گئیں ہیں۔

سال 2023 کے اختتام پر جاری کردہ رینکنگ میں کُل 2 ہزار 505 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 21 سالہ کشمالہ طلعت نے 10 میٹر ایئر پسٹل ویمن ایونٹ کی فہرست جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

فہرست میں کُل 52 خواتین کے نام تھے جس میں کشمالہ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ خواتین کی 25 میٹرائیرپسٹل میں وہ 15 ویں پوزیشن حاصل کر سکیں۔

اکتوبر 2023 کو ہونے والے ایشین گیمز میں کشمالہ نے 10 میٹر ایئر پسٹل ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنا تھا۔

کشمالہ کو یونیورسٹی کی طرف سے اعلیٰ کامیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈ اور تعریف اسناد سے نوازا گیا تھا۔

ایشین شوٹنگ رینکنگ میں اگلے بہترین پاکستانی ایتھلیٹ جی ایم بشیر ہیں جنہوں نے مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کیٹیگری میں 8ویں پوزیشن حاصل کی۔

اس کےعلاوہ اسکیٹ مین کی کیٹیگری میں پاکستان کے عثمان چاند نے 10ویں پوزیشن حاصل کی جبکہ مردوں کی 10 میٹر ایئر پسٹل رینکنگ میں گلفام جوزف نے 14ویں پوزیشن حاصل کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024