• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

توہین الیکشن کمیشن کیس: جیل ٹرائل کے خلاف فواد چوہدری کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

شائع January 1, 2024
—فائل فوٹو: ڈان
—فائل فوٹو: ڈان

توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کیس کی سماعت کی، فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری ایڈوکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

دوران سماعت فیصل چوہدری ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کو روکنے کی درخواست دائر کی ہے، الیکشن کمیشن کا توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل خلاف قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں جیل ٹرائل کا الیکشن کمیشن کے پاس کوئی اختیار نہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن جیل ٹرائل کیا جارہا ہے۔

فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جیل ٹرائل کی وجہ سے میرے مؤکل کا بھی جیل ٹرائل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہم جیل ٹرائل کے لیے وہاں جاتے ہیں تو باڈی سرچ کرتے ہیں، قلم تک جانے کی اجازت نہیں ہوتی، گزشتہ سماعت پر میری کولیگ سوزین جہان خان ایڈووکیٹ کو جیل انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرکے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، خاتون وکیل کو ہراساں کرنے پر عدالت نے جیل انتظامیہ کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024