• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:52am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 3:22pm

نئے سال کے پہلے روز بھی غزہ پر وحشیانہ بمباری، مزید 100 فلسطینی شہید

شائع January 1, 2024
فائل فوٹو: اے پی
فائل فوٹو: اے پی

اسرائیلی فوج نے نئے سال کے پہلے روز بھی فلسطینیوں پر بارود برسائے، تازہ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے علاقے زیتون میں اسرائیلی طیارے رات بھر عام شہریوں کو نشانا بناتے رہے، مغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو ڈرون سے نشانہ بنایاگیا، نصیرت کیمپ میں بھی گھروں پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد شہید ہوئے۔

اس کےعلاوہ گاجین کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری اتوار (31 دسمبر) کی رات تقریباً 48 افراد مارے گئے، جس کے بعد ایک اور حملے میں غزہ شہر کے مغرب میں الاقصیٰ یونیورسٹی میں پناہ گزین کیمپ میں 20 افراد مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف بھی شہید ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 21 ہزار 800 کا ہندسہ عبور کر گئی۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے نئے سال کی آمد پر لاکھوں لوگوں کو قحط سے بچانے کے لیے غزہ میں جنگ بندی اور بلارکاوٹ امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024