• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

2024 اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے، آئی ایس پی آر

شائع December 31, 2023
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج نے سال 2024 کو ملک کے لیے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہم قرار دے دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے نئے سال کی آمد پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آنے والی نسلوں کے لیے روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ 2023 اہم سال تھا جو ختم ہوگیا، اب 2024 اندرونی اوربیرونی اعتبار سے انتہائی اہم ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور پاکستان، فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی تحریکوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آرمی کو ملک کے عوام کی مدد پر فخر ہے اور پاک فوج دفاع و ترقی کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں، جبکہ پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024