• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

پاک فوج کا باجوڑ میں آپریشن، افغان سرحد سے پاکستان میں داخلے کی کوشش کرنے والے 3 دہشتگرد ہلاک

شائع December 31, 2023
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر
ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

پاک فوج کا کہنا ہے کہ قبائلی ضلع باجوڑ میں پاک ۔ افغان بارڈر کے قریب سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ سے جوان شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان سرحد سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں نشانہ بنایا اور آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب بھی افغان سرزمین سے شمالی وزیرستان میں سرحدی چوکی پر فائرنگ کی گئی جس سے ضلع رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والا 31 سالہ جوان نائیک عبدالرؤف شہید ہو گیا، جبکہ بلااشتعال فائرنگ پر جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری جانی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ افغانستان کو مسلسل اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے خبردار کیا جا رہا ہے، افغان عبوری حکومت پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین کے استعمال کی روک تھام کا وعدہ پورا کرے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024