• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

گردنوں سے سریہ نکالنا آتا ہے، بدمعاشی، غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلنے دیں گے، سعیدغنی

شائع December 31, 2023
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان پیلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی نے کہا ہے کہ گالم گلوچ کی سیاست کی مذمت کرتےہیں۔

پیپلزپارٹی سینٹرل کےتحت پی ایس105 اور این اے237 میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 1988 سے اس نشست پر پیپلزپارٹی کبھی نہیں جیتی، 2017 کے ضمنی انتخاب میں پہلی بار پیپلزپارٹی جیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ 1988 سے اس حلقے سے جو بھی جیتا ہے وہ وزیر بنا، حلقے کی حالت سے نہیں لگتا تھا کہ یہ وزیروں کا حلقہ ہے، 2018 میں میڈیا نے ٹوٹی پھوٹی سڑکیں دکھائیں، میں نے کہا 5 سال بعد آکر یہ حلقہ دیکھیں، دعویٰ کرسکتا ہوں کہ 80 فیصد تک اس حلقے کے مسائل حل کیے۔

سعید غنی نے کہا کہ گردنوں سے سریا نکالنا مجھے آتا ہے، بدمعاشی اور غنڈہ گردی ختم کرو، غنڈہ گردی کی سیاست نہیں چلنے دیں گے۔

پیپلزپارٹی کی کارنر میٹنگ میں سعید غنی کے علاوہ وقارمہدی، فرحان غنی اور دیگر نے شرکت کی۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024