• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

2300 انتخابی امیدواروں کے انٹرویوز مکمل، پارلیمانی بورڈ جلد حتمی اعلان کرے گا، مسلم لیگ (ن)

شائع December 31, 2023
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی نے ملک بھر سے 2300 پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں اور پارلیمانی بورڈ جلد ہی حتمی فیصلوں کا اعلان کرے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پارٹی کے آفیشل پیج پر جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک اور جمہوری وانتخابی سنگ میل کامیابی سے عبور کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 دسمبر 2023سے شروع ہونے والے پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قائد جناب محمد نوازشریف اور صدر جناب شہبازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ نے طویل نشستوں پر مشتمل اس جمہوری مشق کو انجام دیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عمل تقریبا 184 گھنٹے پر محیط تھا جس میں مرد وخواتین تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا، ان کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیاگیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024