• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

غزہ میں ’نسل کشی‘، جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا

شائع December 30, 2023
فائل فوٹو: غزہ/ ایکس
فائل فوٹو: غزہ/ ایکس

جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا۔

قطری نشریاتی ادارہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ نے 29 دسمبر کو اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو ’نسل کشی‘ قرار دیا۔

جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اور نسل کو تباہ کرنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ’اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو قتل کرنا، انہیں شدید جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچانا ہے۔‘

انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ فلسطینیوں کے لیے اسرائیلی پالیسیاں نسل پرستی کے مترادف ہیں۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث 21 ہزار 500 سے زائد افراد مارے جاچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024