• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:49am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:54am

سال 2023 کے اختتام پر مہنگائی میں اضافہ،7 ویں ہفتے بھی شرح 40 فیصد سے اوپر

شائع December 29, 2023
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.37 فیصد کا مزید اضافہ ہوا— فائل فوٹو: شہاب نفیس
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.37 فیصد کا مزید اضافہ ہوا— فائل فوٹو: شہاب نفیس

سال 2023 کا آخری ہفتہ بھی مہنگائی کے ستائے شہریوں پر بھاری رہا، سال کے اختتام پر مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، مسلسل7 ویں ہفتے شرح 40 فیصد سے اوپر کی سطح پر برقرار ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں0.37 فیصد کا مزید اضافہ ہوا، ملک میں سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 43.25 فیصد ہوگئی، ایک ہفتے میں 15 اشیا مہنگی، 9 سستی ہوئی جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیاز 15.21 اور چکن 4.76 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 2.90 اور دال چنا 2.89 فیصد مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں چینی 1.35 اور کیلے 1.05 فیصد مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اور جلانے والی لکڑی بھی مہنگی ہوئی ہیں، ایک ہفتے میں آلو 8.66 اور ٹماٹر 1.01 فیصد سستے ہوئے، حالیہ ہفتے گھی، آئل، انڈے اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024