• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:27pm

میں زندہ ہوں، بھارتی فلم ساز ساجد خان نے اپنی موت کی خبروں پر ویڈیو جاری کردی

شائع December 29, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بھارتی فلم ساز ساجد خان نے اپنی موت سے متعلق چلنے والی بھارتی میڈیا کی خبروں پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنی موت کی خبروں پر اظہار افسوس کیا ہے۔

مختصر ویڈیو میں ساجد خان نے فرضی بھوت کا روپ دھارتے ہوئے اداکاری کے انداز میں بتایا کہ ابھی وہ زندہ ہیں، ان کی روح کو شانتی نہیں مل رہی، اس لیے وہ یہاں موجود رہیں گے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساجد خان نے خود کو ایک کپڑے سے ڈھانپ رکھا ہے، جسے بعد ازاں وہ اتار کر اپنا چہرہ دکھاتے ہیں اور اپنی موت سے متعلق چلنے والی خبروں پر وضاحت کرتے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ 1957 کی فلم مدر انڈیا میں کام کرنے والے سینیئر اداکار ساجد خان کا انتقال ہوا ہے لیکن بھارتی میڈیا نے سینیئر اداکار کی جگہ ان کی تصاویر لگا کر موت کی خبریں دیں۔

ان کے مطابق انتقال کر جانے والے ساجد خان سے وہ کم سے کم 20 سال کم عمر ہیں لیکن بھارتی میڈیا نے تصدیق کیے بغیر موت کی خبروں پر ان کی تصویر لگادی، جس سے ان کے دوست اور رشتے دار بھی پریشان ہوئے۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ انہیں شوبز سے وابستہ افراد سمیت دوست اور رشتے دار فون کرکے تعزیت کا اظہار بھی کر رہے ہیں جب کہ ان سے بار بار تصدیق کرکے پوچھ رہے ہیں کہ وہ ابھی زندہ ہی ہیں نا؟

انہوں نے کہا کہ وہ زندہ اور خیریت سے ہیں لیکن بھارتی میڈیا کی غلطی کی وجہ سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ ابھی وہ یہی ہیں اور مزید یہاں رہیں گے، ساتھ ہی انہوں نے فوت ہونے والے سینیئر اداکار ساجد خان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

خیال رہے کہ سینیئر اداکار ساجد خان دو دن قبل کینسر کے باعث 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا۔

ساجد خان نے 1953 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم مدر انڈیا میں نوجوان سنیل دت کا کردار ادا کیا تھا اور انہیں مذکورہ کردار سے شہرت ملی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024