• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کراچی: تاوان نہ دینے پر اغواکاروں نے تاجرکا کان کاٹ کر ویڈیو اہل خانہ کو بھیج دی

شائع December 29, 2023
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں تاوان نہ دینے پر اغواکاروں نے تاجرکا کان کاٹ کر ویڈیو اہل خانہ کو بھیج دی۔

ڈان نیوز کے مطابق پولٹری فارم کے مالک کے اغوا پر ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا تھا، مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج تھا۔

12 دسمبر کوپولٹری فارم کے مالک محمد حارث الرحمان کو ڈرائیور سمیت اسلحے کے زور پر اغوا کیا گیا۔

ملزمان نے اپنا تعلق انسداد دہشت گردی فورس سے ظاہر کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اہل خانہ نے تاوان اداکیا تو اغوا کار حیدرآباد کے قریب تاجر کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ تاوان کے لیے افغانستان سے کالز آئیں، ملزمان تاجر کو شہر میں لے کر گھومتے رہے، اغواکاروں کی نشاندہی ہوچکی ہے اور جلد انہیں گرفتار کرلیا جائے گا

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024