• KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm
  • KHI: Maghrib 5:58pm Isha 7:19pm
  • LHR: Maghrib 5:14pm Isha 6:41pm
  • ISB: Maghrib 5:15pm Isha 6:43pm

سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے پر حرا مانی کو تنقید کا سامنا

شائع December 28, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

فوٹوشاپ کے ذریعے ایڈٹ کردہ تصویر بولی وڈ اداکار سلمان خان کے ساتھ لگانے اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیے جانے پر اداکارہ حرا مانی کو تنقید کا سامنا ہے۔

حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام پر سلمان خان کی ایشوریا رائے کے ہمراہ سپر ہٹ فلم ہم دل دے چکے صنم کے پوسٹر کو فوٹوشاپ کے ذریعے ایڈٹ کرکے شیئر کیا، جس کے ذریعے سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔

فوٹو شاپ کے ذریعے ایڈٹ کردہ تصویر میں حرا مانی نے ایشوریا رائے کی جگہ اپنا چہرہ لگایا اور تصویر کو انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے بھی کمنٹس کیے۔

حرا مانی کی جانب سے شیئر کردہ تصویر کو دیگر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا، جہاں صارفین نے اداکارہ کی ذہنی حالت اور ان کے بھارتی اداکاروں کے پیچھے پاگلوں کی طرح پڑنے پر بھی کمنٹس کیے۔

سوشل میڈیا صارفین نے حرامانی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ بولی وڈ اور اس کے اداکاروں کے لیے کتنی پاگل بنی جا رہی ہیں کہ انہوں نے شوہر مانی کی جگہ سلمان خان کو دے دی۔

بعض صارفین نے قدرے سخت کمنٹس کرتے ہوئے اداکارہ کی ذہنی حالت پر بھی کمنٹس کیے اور ان کی جانب سے سلمان خان کے ساتھ اپنی فوٹوشاپ تصویر شیئر کرنے کو پاگل پن قرار دیا اور لکھا کہ اسی لیے وہ اداکارہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ صبح شام ادویات کھایا کریں۔

حرامانی کی تصویر پر شوبز شخصیات نے بھی مزاحیہ کمنٹس کیے اور جنید خان نے نشاندہی کی کہ اداکارہ کے سر کے بال سلمان خان کی ناک میں جا رہے ہیں۔

اسی طرح بعض شوبز شخصیات نے حرامانی کی تصویر پر دل اور آگ کے ایموجی شیئر کرکے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی لیکن عام سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025