• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:24pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:39pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:39pm

پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، شہباز شریف نے سابق ایم پی اے غزالی بٹ کی سرزنش کردی

شائع December 28, 2023
سابق لیگی ایم پی اے نے صفائی پیش کرنا چاہی مگر شہباز شریف نے روک دیا — فائل فوٹو: اے ایف پی
سابق لیگی ایم پی اے نے صفائی پیش کرنا چاہی مگر شہباز شریف نے روک دیا — فائل فوٹو: اے ایف پی

مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پارٹی کے صدر شہباز شریف نے سابق رکن صوبائی اسمبلی غزالی سلیم بٹ کی سرزنش کردی۔

ڈان نیوز نے مسلم لیگ (ن) کے باوثوق ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز شریف نے غزالی سلیم بٹ سے مریم نواز کے شاہدرہ جلسے سے متعلق سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ شاہدرہ جلسے میں آپ کارکنان لے کر کیوں نہیں پہنچے، لاپرواہی آپ کرتے ہیں اور بھگتنا قیادت کو پڑتا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے آپ کی خدمات ہیں مگر ایسے موقع پر آپس کی لڑائی ختم کردیا کریں۔

پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے موقع پر سابق لیگی ایم پی اے نے صفائی پیش کرنا چاہی مگر شہباز شریف نے روک دیا۔

دوسری طرف پارٹی قیادت نے تہمینہ دولتانہ کا نام پنجاب کی خواتین کی مخصوص نشستوں میں تیسری نمبر پر شامل کردیا حالانکہ تہمینہ دولتانہ نے پنجاب کی خواتین کی مخصوص نشست کے لیے کاغذات ہی جمع نہیں کروائے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں کے پارلیمانی بورڈ اجلاس میں مریم نواز کی تہمینہ دولتانہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025