• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

کراچی: بیٹے کی سالگرہ پر تھانے میں ہوائی فائرنگ، ایس ایچ او معطل

شائع December 28, 2023
فرجاد صدیقی نے تھانہ شاہ فیصل میں اپنی برتھ ڈے پارٹی منا ڈالی—فائل فوٹو: رائٹرز
فرجاد صدیقی نے تھانہ شاہ فیصل میں اپنی برتھ ڈے پارٹی منا ڈالی—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے شاہ فیصل تھانے میں ایس ایچ او کے بیٹے نے اپنی سالگرہ کے موقع پر سرکاری اسلحہ سے فائرنگ کرکے قانون کی دھجیاں بکھیر ڈالیں، فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

’ڈان نیوز ٹی وی‘ کے مطابق ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی وسیم صدیقی کے بیٹے فرجاد صدیقی نے آئی جی کے احکامات ہوا میں اڑا دیے، فرجاد صدیقی نے تھانہ شاہ فیصل میں اپنی برتھ ڈے پارٹی منا ڈالی۔

25 دسمبر کو فرجاد صدیقی نے سرکاری نائن ایم ایم پستول سے پولیس اسٹیشن کے اندر ہوائی فائرنگ کی اور ویڈیو بھی بنوائی۔

پولیس حکام کے مطابق انکوائری ہونے پر ایس ایچ او شاہ فیصل کو تحقیقات کے بعد عہدے سے ہٹا کر معطل کردیا گیا، واضح رہے کہ اسی رات پولیس نے شادی میں لائسنس یافہ اسلحہ سے ہوائی فائرنگ میں ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024