لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ساتویں روز بھی جاری
لاہور میں تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن ساتویں روز بھی جاری ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ کریک ڈاؤن کے دوران 27 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اس کے علاوہ 4 ایف آئی آر درج کر کے 76 دکانیں سیل بھی کی گئیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے آپریشن میں بیدیاں روڈ تا ایلیٹ ٹریننگ سینٹر اور جلو تا داروغہ والا کو کلئیر کیا گیا ہے، مانگا منڈی اور مغلپورہ پورہ بازار میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا،
انہوں نے بتایا کہ 7 دنوں میں کل 835 گرفتاریاں عمل میں لائی گئی اور 89 ایف آئی آرز درج کی گئی، غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔