• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

منیجمنٹ سسٹم کے متعلق خدشات اور اندیشے بے بنیاد ہیں، الیکشن کمیشن

شائع December 27, 2023
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ای ایم ایس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج  کی ترسیل اور اسے مرتب کرنا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ای ایم ایس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور اسے مرتب کرنا ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے اس کے متعلق تمام خدشات اور اندیشوں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ دور دراز علاقہ جات میں انٹرنیٹ کینکٹوٹی کے مسائل سامنے آئے ہیں، دور دراز علاقوں میں ریٹرننگ افسران کو کچھ سرسری دشواریاں پیش آئی ہیں لیکن ای سی پی، الیکشن منیجمنٹ سسٹم کے استعمال سے مکمل طور پر مطمئن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای ایم ایس کے حوالے سے خدشات اور اندیشے بے بنیاد ہیں، تمام آپریشنل اور آئی ٹی نظام تسلی بخش انداز سے کام کر رہا ہے، ای ایم ایس خودکار نظام ہے جس کی متعدد دفعہ ٹیسٹنگ بھی ہو چکی ہے اور عام انتخابات میں کسی قسم کی رکاوٹ اور دشواری کا سامنا نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ای ایم ایس کا بنیادی مقصد الیکشن نتائج کی ترسیل اور اسے مرتب کرنا ہے، ای ایم ایس کا استعمال صرف انتخابات والے دن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ای ایم ایس کامیاب ہے اور مکمل آپریشنلائز ہے جبکہ اس سے انتخابی نتائج کی ترسیل اور ٹیبولیشن کو کوئی خطرات لاحق نہیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024