• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

وفاقی تعلیمی بورڈ نے اسناد کے حصول کیلئے خودکار مشین نصب کردی

شائع December 27, 2023
طلبہ نے تعلیمی بورڈ کی اس سہولت کو سراہا ہے — فائل فوٹو
طلبہ نے تعلیمی بورڈ کی اس سہولت کو سراہا ہے — فائل فوٹو

وفاقی تعلیمی بورڈ نے تعلیمی اسناد کے حصول کے لیے خودکار مشین نصب کردی جس کے بعد طلبہ اپنا رول نمبر درج کر کے تعلیمی اسناد خود مشین سے وصول کر سکیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق وفاقی تعلیمی بورڈ نے تعلیمی اسناد کے لیے سیلف سروس مشین متعارف کرا دی ہے جس کے ذریعے طلبہ اپنا رول نمبر درج کر کے اپنی اسناد وصول کر سکیں گے۔

بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم کہتے ہیں کہا طلبہ مشین کے ذریعے اسناد، مارک شیٹ اور دیگر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

طلبہ نے تعلیمی بورڈ کی اس سہولت کو سراہا ہے اور تعلیمی اسناد کے حصول میں آسانی پیدا کرنے کا سبب قرار دیا۔

مشین کے ذریعے دستاویزات کے حصول کے لیے فیس کی ادائیگی کے لیے آن لائن چالان بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

طلبہ لمبی قطاروں کے بجائے اب چند منٹوں میں فیڈرل بورڈ کی سیلف سروس مشین کے ذریعے اپنی دستاویزات حاصل اور ان کی تصدیق کروا سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024