• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

عام انتخابات: رابطے میں سہولت، اندراج شکایات کیلئے الیکشن مانیٹرنگ، کنٹرول سینٹر قائم

شائع December 27, 2023
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات2024 کے لیے الیکشن مانیٹرنگ اور کنٹرول سینٹر قائم کر دیا جس سے حکام سے رابطہ کرنے اور اپنی شکایات درج کرانے میں سہولت میسر ہو گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام کی شکایات کے اندراج اور ان کے فوری حل کے لیے 4 سطحوں پر کنٹرول سینٹر قائم کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن سیکرٹیریٹ اسلام آباد کے علاوہ صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق عوام عام انتخابات کے سلسلے میں شکایت کے اندراج کے لیے سینٹر کے عملے سے ای میل [email protected] پر رابطہ کے علاہ اپنی شکایات وٹس ایپ نمبر 0327-5050610 پر بھی بھیج سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے عوام کی سہولت کے لیے سینٹر میں ایک مخصوص ہیلپ لائن کی سہولت بھی دی ہے جس کا رابطہ نمبر111-327-000 ہے۔

کمیشن کے مطابق ابتدائی طور پر سینٹرصبح 8 بجے سے شام6 بجے تک کام کرے گا تاہم وسط جنوری 2024 سے پولنگ کے دن 8 فروری اور نتائج کے موصول ہونے تک یہ سینٹر چوبیس گھنٹے کام کرے گا۔

کنٹرول سینٹر میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024