عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے کوائف ریٹرنگ آفیسرز کو بھجوا دیے
الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں امیدواروں کے کوائف ریٹرنگ آفیسران کو بھجوا دیے ہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق 28 ہزار امیدواروں کے کوائف ریٹرننگ افسران کے پاس پہنچ چکے ہیں۔
ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک، نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سمیت دیگر اداروں سے امیدواروں کے کوائف حاصل کیے گئے، الیکشن کمیشن کو متعلقہ اداروں کی طرف سے سہولت فراہم کی گئی۔
کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی پر ریٹرنگ افسران کارروائی کرسکتے ہیں، جبکہ نادہندگان کے حوالے سے بھی تفصیلاتریٹرنگ افسران کو فراہم کردی گئی ہیں۔