• KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am
  • KHI: Fajr 5:35am Sunrise 6:55am
  • LHR: Fajr 5:13am Sunrise 6:38am
  • ISB: Fajr 5:21am Sunrise 6:48am

حب: وندر کے قریب کوسٹر، ٹرالر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

شائع December 24, 2023
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے—فائل/فوٹو:ڈان
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے—فائل/فوٹو:ڈان

بلوچستان کے ضلع حب کی تحصیل وندر کے قریب مسافر کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے کوسٹر اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں شہریوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

حکام نے بتایا کہ حادثے میں 3 افراد کے جاں ہونے کے علاوہ 10 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024