• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am

لعل شہباز قلندر کے مزار سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سونا چوری

شائع December 22, 2023
حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سے ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کیا گیا— فائل فوٹو: ڈان/ عمیر علی
حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سے ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کیا گیا— فائل فوٹو: ڈان/ عمیر علی

صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں واقع لعل شہباز قلندر کے مزار سے 1کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کر لیا گیا اور پولیس نے محکمہ اوقاف کی ہدایت پر مزار کے منیجر کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔

محکمہ اوقاف نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار سے ایک کروڑ 23 لاکھ 72 ہزار روپے سے زائد مالیت کا سونا چوری کیا گیا۔

نگراں وزیر اوقاف سندھ عمر سومرو نے درگاہ کے منیجر کو معطل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اعتراف جرم کیا۔

محکمہ کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ مزار کے منیجر زبیر بلوچ پر اس چوری کا الزام لگا جس نے اپنی انکوائری کمیٹی کی جانب سے پوچھ گچھ کے دوران ڈکیتی کا اعتراف کیا۔

عمر سومرو نے منیجر کی پنشن روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کو محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا جبکہ ملزم کے خلاف چوری کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024