• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

علیم خان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

شائع December 22, 2023
عبدالعلیم خان این اے 117، این اے 119 اور این اے 147 سے امیدوار ہوں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز
عبدالعلیم خان این اے 117، این اے 119 اور این اے 147 سے امیدوار ہوں گے — فائل فوٹو: ڈان نیوز

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان نے قومی و صوبائی اسمبلی کے 5 حلقوں سے کاغذات نامزدگی داخل کروا دیے۔

ڈان نیوز کے مطابق عبدالعلیم خان این اے 117، این اے 119 اور این اے 147 سے امیدوار ہوں گے۔

وہ صوبائی حلقوں پی پی 149 لاہور اور پی پی 209 خانیوال سے بھی آئندہ عام انتخابات میں امیدوار ہوں گے۔

عبدالعلیم خان کے کاغذات نامزدگی ان کی قانونی ٹیم نے جمع کرائے، جو ابتدائی طور پر درست قرار دیے گئے ہیں۔

عبدالعلیم خان لاہور سے قومی اسمبلی کی 2 اور خانیوال سے ایک نشست پر الیکشن لڑیں گے۔

وہ لاہور اور خانیوال سے پنجاب اسمبلی کی 2 نشستوں پر بھی حصہ لیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 19 دسمبر 2024
کارٹون : 18 دسمبر 2024