• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

’جمال جمالو کدو‘ پر یشما گل کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

شائع December 21, 2023 اپ ڈیٹ December 22, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ یشما گل اور ان کی سہیلیوں کی جانب سے ایرانی کلاسک گانے ’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول کے انداز سے ڈانس کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

’جمال جمالو کدو‘ کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ فلم ’اینیمل‘ میں بھی شامل کیا گیا تھا اور اسے بوبی دیول پر فلمایا گیا تھا۔

’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول شراب کی گلاس اپنے سر پر رکھ کر ڈانس کرتے ہیں اور یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے بھی بولی وڈ اداکار کے اسٹائل کو کاپی کیا۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں اور ان کی سہیلیوں کو ’جمال جمالو کدو‘ پر بوبی دیول اسٹائل میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یشما گل اور ان کی سہیلیوں نے اپنے سر پر پانی کا گلاس رکھ کر ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور ان کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایرانی کلاسک لوک گانے پر رقص کے لیے بوبی دیول کے اسٹائل کو کاپی کرنے پر یشما گل اور ان کی سہیلیوں پر تنقید بھی کی گئی۔

یشما گل کے ہمراہ اداکارہ زویا ناصر، سارہ اعجاز خان، حبا عزیزاور کومل میر نے بھی ’جمال جمالو کدو‘ پر ڈانس کیا اور اداکارہ نے تمام سہیلیوں کو اپنی پوسٹ میں مینشن بھی کیا۔

خیال رہے کہ ’جمال جمالو قدو‘ کا اصل گیت ایران میں 1950 کی دہائی میں بنایا گیا تھا اور اس وقت سب سے پہلے مذکورہ پارسی لوک گیت کو اسکول کی طالبات نے گایا تھا۔

بعد ازاں گانے کو ایران کے متعدد لوک گلوکاروں نے بھی اپنے اپنے انداز میں گایا اور مذکورہ گیت کا شمار پارسی زبان کے معروف ترین لوک گیتوں میں ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024