• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

9 مئی کے مقدمات، حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

شائع December 19, 2023
عدالت نے اسلم اقبال، حماد اظہر، ثمر معشوق، عدنان، قاسم، فیاض انور اور ملک حیدر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا — فائل فوٹو: اے پی پی
عدالت نے اسلم اقبال، حماد اظہر، ثمر معشوق، عدنان، قاسم، فیاض انور اور ملک حیدر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا — فائل فوٹو: اے پی پی

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت 7 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے مؤقف اپنایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار ے گئے لیکن وہ روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے۔

بعد ازاں عدالت نے اسلم اقبال، حماد اظہر، ثمر معشوق، عدنان، قاسم، فیاض انور اور ملک حیدر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

واضح رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پُرتشدد فسادات کے نتیجے میں نمایاں بدامنی دیکھی گئی تھی، اور لاہور کے راحت بیکری چوک پر پولیس کی گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا۔

بعد ازاں سرور روڈ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024