• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm

پشاور: اے این پی، پی ٹی آئی کے وکلا آپس میں لڑ پڑے، ایک وکیل زخمی

شائع December 19, 2023
اے این پی کی وکلا تنظیم ملگری وکیلان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کیا—فائل فوٹو: پی ایچ سی ویب سائٹ
اے این پی کی وکلا تنظیم ملگری وکیلان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کیا—فائل فوٹو: پی ایچ سی ویب سائٹ

پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی جس سے ایک وکیل زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کے مطابق اے این پی کی وکلا تنظیم ملگری وکیلان کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں احتجاج کیا گیا۔

اے این پی کے وکلا کا مؤقف تھا کہ مخصوص جماعت کو مقدمات میں خصوصی رعایت دی جا رہی ہے، انہوں نے غیر سیاسی عدلیہ کے لیے نعرہ بازی کی۔

اس دوران ملگری وکیلان کے احتجاج میں انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) کے نوروز خان ایڈووکیٹ نے مداخلت کی جس پرملگری وکیلان اور آئی ایل ایف ممبران آپس میں لڑپڑے۔

لڑائی کے دوران وکلا نے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کردی جس میں ملگری وکیلان کا ایک وکیل زخمی ہوگیا۔

بعدازاں انصاف لائرز فورم کے نوروز خان ایڈووکیٹ کو نکال کر معاملہ ختم کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024