• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

میں نے نہیں، عمران اشرف نے چھوڑا تھا، کرن اشفاق کا دوسری شادی کے بعد دعویٰ

شائع December 5, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

سابق ماڈل کرن اشفاق نے دوسری شادی کرنے کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نہیں بلکہ پہلے شوہر اداکار عمران اشرف نے انہیں چھوڑا تھا۔

کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل کرن اشفاق نے 2018 میں اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی، ان کے ہاں 2020 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کی تھی لیکن طلاق کی وجہ نہیں بتائی تھی اور بعد ازاں بھی دونوں نے کبھی اپنی شادی ختم ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

تاہم دوسری شادی کی تصاویر شیئر کرنے اور لوگوں کی تنقید کے بعد کرن اشفاق نے واضح کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے انہیں چھوڑا تھا۔

کرن اشفاق نے دوسری شادی کے بعد تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں تو انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور لوگوں نے انہیں طعنے دیے کہ طلاق کے کچھ عرصے بعد ہی انہوں نے شادی کرلی، جس کا مطلب ہے کہ ان کے دل میں پہلے سے ہی کچھ تھا۔

اسی طرح صارفین نے انہیں دوسری شادی کے موقع پر مسکرانے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اپنے بیٹے کے طعنے دیے کہ کم سے کم بیٹے کا ہی خیال کر لیتیں۔

اسی طرح بعض افراد نے ان پر دھوکے کا الزام بھی عائد کیا اور کمنٹس کیے کہ ان کی ہی غلطی ہوگی، تبھی تو ان کی طلاق ہوگئی۔

لوگوں کی شدید تنقید کے بعد کرن اشفاق نے کچھ صارفین کو جوابات بھی دیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ نہ صرف ان کا نکاح ہوا ہے بلکہ ان کی رخصتی بھی ہوگئی۔

اسی طرح ایک صارف کے طعنے دیے جانے پر انہوں نے لکھا کہ کیا وہ طلاق کے نام پر بیٹھ جاتیں، دوسری شادی نہ کرتیں اور ان کے والدین انہیں تنہا دیکھ دیکھ کر روتے اور پریشان ہوتے رہتے؟

ایک اور سوال کے جواب میں کرن اشفاق نے واضح کیا کہ ان کی پیار کی شادی نہیں بلکہ خاندان کی پسند کی شادی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی طرح جب ایک صارف نے کمنٹ کیا کہ عمران اشرف ان کے دوسرے شوہر سے زیادہ پیارے تھے، انہیں کیوں چھوڑا؟

اس پر کرن اشفاق نے واضح کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے انہیں چھوڑا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے دوسرے شوہر حمزہ علی چوہدری کی تعریفیں کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بہترین شخص شریک حیات کے طور پر ملے ہیں۔

اگرچہ کرن اشفاق نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے نہیں بلکہ عمران اشرف نے انہیں چھوڑا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ اداکار نے انہیں کیوں طلاق دی؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024